اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ
اسلام آباد(آن لائن‘ اے این این‘ صباح نیوز) اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ سڑکیں تالاب بن گئیں، شہر میں 202 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح 14 فٹ تک پہنچ گئی، واسا نے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔ جڑواں شہروں میں رات گئے موسلا دھار بارش جل تھل ایک ہوگیا۔ راولپنڈی میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، صادق آباد، شمس آباد، کمیٹی چوک، جاوید کالونی کے علاقے ڈوب گئے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ موسلا دھار بارش کے بعد نالہ لئی میں رتہ پل کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ تک پہنچ گئی۔ وقفے وقفے سے جاری بارش سے پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے۔شہر میں اب تک 202 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔ نشیبی علاقے صادق آباد، شمس آباد، کمیٹی چوک، جاوید کالونی کے علاقے ڈوب گئے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا، تقریباً 8گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے بعد نالہ لئی میں رتہ پل کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ تک پہنچ گئی۔ترجمان واسا کے مطابق کمیٹی چوک انڈرپاس سے پانی نکالنے کا کام جاری رہا۔ایم ڈی واسا راولپنڈی راجہ شوکت محمود نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی نکالنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، ملکہ کوہسار مری،شکر گڑھ، نورکوٹ اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارشیں ہوئیں ، راولپنڈی میں 202ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نالہ لئی کی سطح14فٹ سے اوپر چلی گئی، جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا، واسا نے شہر میں رین ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا ۔ مزیدبراں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شب شروع ہونے اور وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوگیا جس سے راول ڈیم انتظامیہ نے اسپل ویز کھول د یئے ۔راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کا موجودہ لیول 1749فٹ تک پہنچ گیا جبکہ اس میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے۔راول ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیم میں قریبی پہاڑی علاقوں سے پانی کی آمد جاری ہے، اس لیے راول ڈیم کے اسپل ویز کھول د یئے کھولنے سے قبل شہریوں کو الرٹ کرنے کے لیے سائرن بجائے گئے۔اسلام آباد میں 70سے زیادہ بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے اور متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی، آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
بارش