نئی حکومت کسانوں کو شوگر ملوں سے واجبات دلائے: نثار احمد
لاہور (نیوز رپورٹر ) صدرکسان بورڈ پاکستان چوہدری نثار احمد نے آئندہ نئی حکومت سے زرعی پالیسیوں میں انقلابی تبدیلوں کا مطالبہ کر دیا ۔ موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ لٹیری شوگر ملوں نے عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود کسانوں کو 180 فی من دینے سے انکار کردیا ہے شوگر ملیں قیمت میں کٹوتیاں کرکے اپنے چہیتے مڈل مینوں کے ذریعے مجبور کسانوں کو روزانہ کروڑوں کا ٹیکہ لگا رہی ہیں ۔