والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی سوشل موبلائزیشن ٹیم کے زیر اہتمام فری نیوٹریشن کیمپ
لاہور (خبر نگار) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی سوشل موبلائزیشن ٹیم کے زیر اہتمام دہلی دروازے میں فری نیوٹریشن(غذائی) کیمپ لگایا گیا۔کیمپ میںشہریوں کو مفت ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی گئی۔کیمپ کا انعقاد نیوٹریشن ود عائشہ کے اشتراک سے کیا گیا۔کیمپ میں خواتین اور بچوں کے مفت ٹیسٹ غذا کا درست استعمال اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔ کیمپ میں تقریبا دو سو افراد کا جدید آلہ جات کی مدد سے وزن ، قد، بی ایم آئی، بلڈ پریشر، شوگر، بی ایم ڈی اور پٹھوں کی طاقت کو جانچا گیا۔