مولوی کے تشدد کا شکار بچی نشتر میں دم توڑ گئی‘ ورثاء کا احتجاج
قارپورراں (نامہ نگار) جنگل کلر والہ کے رہائشی محمد جمیل کی 8 سالہ بچی نور فا طمہ کو ایک ہفتہ قبل جامعہ مسجد امیر معاویہ کے مہتمم مولوی عبدالحق نے تشدد کیا جس پر بچی کو نشتر ہسپتال داخل کرا دیا گیا اور مولوی کیخلا ف تھانہ قادرپورراں میں ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تاہم گزشتہ روز بچی ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے ورثا نے غفلت برتنے پر نشتر انتظامیہ کیخلاف بھی احتجاج کیا ہے اور مرتکب افراد کیخلاف اعلیٰ حکام سے فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ تھانہ قادرپورراں پولیس نے مولوی عبدا لحق کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔