سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کو امداد میں سہولت کی قرار داد منظور
نیویارک (این این آئی)عالمی سلامتی کونسل نے گذشتہ روز ایک قرارداد کے مسودے کی منظوری دی ہے۔ امریکا کی طرف سے پیش کردہ اس قرارداد کا مقصد شمالی کوریا پر عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کرنا اور انسانی امداد کو مزید آسان بنانا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا شمالی کوریا پر عائد کردہ اقتصادی پابندیاں تنہائی کے شکار اس ملک کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ شمالی کوریا میں ایک کروڑ لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں۔