قطر نے بحری جہازوں میں استعمال ہونے والے تیل کے سرکاری نرخوں میں کمی کردی
دوحہ (اے پی پی) قطر کی حکومت نے اپنے بحری جہازوں میں استعمال ہونے والے خام تیل (میرین کروڈ ) کے جولائی کے سرکاری نرخ 74.10 ڈالر فی بیرل سے کم کرکے 73.55 ڈالر فی بیرل کردیئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر میرین کروڈ کے نرخوں میں یہ کمی دوبئی کی نسبت 43 سینٹ زیادہ جبکہ گزشتہ ماہ کے نرخوں کی نسبت 8 سینٹ فی بیرل کم ہے۔ حکومت کی جانب سے جولائی کے لیے لینڈ کروڈ کے سرکاری نرخ 75.25 ڈالر فی بیرل مقرر کیے گئے ہیں۔