جارجیا کی نیٹو میں شمولیت خوفناک جھڑپ کا سبب بن سکتی ہے: روس
تبلیس(آئی این پی )روسی وزیر اعظم دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ جارجیا کی نیٹو میں شمولیت ایک خوفناک جھڑپ کا سبب بن سکتی ہے،جارجیا کی شمولیت تباہ کن نتائج پیدا کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یہ صورتحال تباہ کن نتائج پیدا کر سکتی ہے ہم نہیں سمجھ سکے کہ آخر اس کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی ہے۔ایک ریڈیو پروگرام میں جاری کردہ بیان میں میدویدیف نے کہا ہے کہ اوسیٹیا میں سال 2008 میں شروع ہونے والی جنگ کا قبل از وقت سدباب کیا جا سکتا تھا لیکن ایک ناگزیر نتیجہ نہ ہونے کے باوجود یہ جنگ لڑی گئی۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل کچھ عرصہ قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ تمام نیٹو ارکان جارجیا کی نیٹو رکنیت کے لئے کام کرنا جاری کھیں گے۔دوسری طرف نیٹو کے رکن لتھوانیا، لٹویا اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ مذاکرات کے لئے آج جارجیا کے دارالحکومت تبلیس کا دورہ کریں گے۔