سعودی فوج نے نجران پر حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا
ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر نجران میں تباہ کردیا۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب یمن سے نجران کی جانب داغا گیا میزائل مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔