امریکہ : جج نے ملزم کو چپ کروانے کیلئے منہ پر ٹیپ لگوا دی
وا شنگٹن (صباح نیوز) امریکا کی ایک عدالت میں جج نے ملزم کو چپ کروانے کیلئے منہ پر ٹیپ لگوا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی ایک عدالت میں ایک ملزم کے بار بار مداخلت کرنے پر جج کو غصہ آگیا، جنہوں نے ملزم کو چپ کروانے کیلئے اس کے منہ پر ٹیپ لگوا دی۔اوہائیو میں عدالتی کارروائی کے دوران بار بار وارننگ کے باوجود ملزم مسلسل بولتا رہا ۔