کینیڈا خواتین کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا: وزیر خارجہ
ٹورنٹو(نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) کینیڈین وزیر خا رجہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں اورکینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔سفارتی تعلقات منقطع: کینیڈا سعودی عرب کے ساتھ سالانہ 5.9ارب ریال کی تجارت سے محروم ہوگا۔