اب احتساب کی رفتار تیز ہونی چاہئے‘ضیاء عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ انتخابی عمل مکمل ہوچکا‘ اب احتساب کی رفتار تیز ہونی چاہئے۔ پانامہ پیپرز میں کسی ایک نہیں ساڑھے چار سو پاکستانیوںکے نام ہیں‘ سب کو قانون کے دائرے میں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے پرچیف جسٹس آف پاکستان کے از خود نوٹس کے بجائے ملک اور حکومت کے اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ کرپشن کے خلاف تحریک انصاف اور عمران خان کی جدوجہد تاریخ سازلیکن اب عملی اقدامات ہوتے نظر آنے چاہئیں۔ اس کے ساتھ ہی سید ضیاء عباس نے جلد بازی میں افتتاح کئے جانے والے بجلی کے ادھورے اورنا مکمل منصوبوں کی تکمیل پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں عوام کوہی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات نہیں ملے گی بلکہ صنعتوں کے رکے ہوئے پہیے کوبھی تیزی سے چلایا جاسکے گا۔
ضیاء عباس