تبدیلی کے دعو یداروں کووعدے پورے کرناہو نگے ، ثروت قادری
کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکاڈ ٹوٹ گئے ،کہیں نتائج تبدیل تو کہیں ووٹ بینک کم کیا گیا ،تبدیلی کے دعوئے کرنیوالوں کو اب عوامی مسائل حل اور کئے گئے وعدے پورے کرنا ہونگے ،حکمران نیک نیتی کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کریں تو سالوں نہیں مہینوں میں پاکستان قرضوں سے نجات حاصل کرسکتا ہے ،بیرونی قرضے بند اور وسائل پر انحصار کرتے ہوئے ملک کو چلایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کارکنان یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں،گلی محلوں اور گھروں کو سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا جائے ،برقی قمقموں سے ملک بھر کے تمام دفاتر کو سجایا جائے اور قومی پرچم لہرائے جائیں،نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،استحکام وطن کیلئے وفائے پاکستان کے جذبے کو فروٖغ دینے کی ضرورت ہے،قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے ملک میں نظام مصطفی نافذکرناہوگا ،آئین اورقانون کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوںمیں ایک اسلامی اور فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے۔
ثروت قادری