ماہ نور کی موت تشدد سے نہیں ٹیٹنس سے ہوئی‘ پوسٹمارٹم رپورٹ
ملتان (وقائع نگار) معلم کے مبینہ تشدد سے نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 3 میں جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ ماہ نور فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ چار رکنی کمیٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کو آج پیش کرے گی چار رکنی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر عمر فاروق احمد ہیں جبکہ ممبران میں ڈاکٹر مشتاق احمد ڈاکٹر محمد سلیم شیخ‘ ڈاکٹر طارق سعید پیرزادہ شامل ہیں۔ کمیٹی نے پوسٹ مارٹم کے بعد اپنی رپورٹ میں موت کی وجہ ٹیٹنس کو قرار دیا ہے۔ ٹیٹنس ٹانگوں سے شروع ہوا اور آہستہ آہستہ اس نے ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرتے ہوئے گردن کے پٹھوں کو اکڑاؤ کے ذریعے مفلوج کردیا۔ پوسٹ مارٹم میں کہیں بھی تشدد کی علامات نہیں نظر آتیں۔ کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی نے واقعے کے حقائق جاننے کے لئے 3 رکنی کمیٹی بنائی تھی جو اپنی رپورٹ 3 روز میں کمشنر کو جمع کروائے گی کمیٹی میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سرفراز احمد‘ اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر شیرازی اور پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی شامل ہیں۔
ماہ نور/ پوسٹ مارٹم