اداکارہ میرا کا متوقع وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان، نیک تمناؤں کا اظہار
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے متوقع وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان سے قوم کو بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ امید ہے کہ وہ ملک کو ترقی کی طرف لیکر جائیںگے اور عمران خان ہی ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ میرا کا کہنا تھا کہ میری نیک تمنائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، خدا انہیں اپنے وعدے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہیں عام آدمی اورغربیوں کے مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ انکا کہنا تھا میں ان دنوں کراچی میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔ میں کر اچی میں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کر رہی ہوں۔
اداکارہ میرا