ٹیکنیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں روز بیوٹی پارلر کی امتیازی پوزیشن
کراچی (پ ر) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے فرسٹ ٹرم شارٹ کورس بیوٹیشن ایلیمنٹری امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے روز بیوٹی پارلر اینڈ ٹریننگ سینٹر کی طالبات نے امتیازی پوزیشنز حاصل کی ہیں جس کے مطابق عروج نواب بنت محمد نواب رول نمبر 1285 نے 300 میں سے 288 نمبر لے کر پہلی‘ شہزادی مریم بانو بنت فیض محمد رول نمبر 1275 نے300 میں 279 نمبر لے کر دوسری اور ردا الحق بنت فہیم الحق رول نمبر 1304 نے 269 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔