تعلیم و صحت میں بہتری کے لئے معاہدہ
کراچی ( ہیلتھ رپورٹر) صحت عامہ اور طبی تعلیم میں بہتری کی غرض سے نجی شعبے کے ماہرین صحت ‘ انٹرپرنیورز اور ریسرچرز نے معاہدہ کرلیا ‘ آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں منعقدہ دستخطی تقریب میںAKU کے صدر فیروز رسول ‘ ڈجٹیل ہیلتھ انٹر اسٹرٹیجک پراجیکٹس فارمEVO کے ڈاکٹر زکی الدین احمد اور CCIT فورم کے ڈاکٹر اسد میاں موجود تھے ۔ مقررین نے بتایا کہ معاہدے کے تحت صحت کے شعبے میں نئی ایجادات ‘ اور مفید تحقیق کے لیئے نوجوان انٹر پر نیورز اورمیڈیکل اسٹوڈنٹس کومالی تعاون اور بہترینم مواقع فراہم کیئے جائیںگے ۔