ہندو برادری نے ملک بھر میں رکھشا بندھن کا تہوار منایا‘ چاند گرہن کی وجہ سے کراچی میں موخر‘ آج منایا جائے گا
اٹک+ کراچی (ایجنسیاں+سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں ہندو برادری نے رکھشا بندھن (راکھی) کا تہوار جوش و خروش سے منایا۔ اس تہوار پر بہنوں نے اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھ کر ان کی حفاظت‘ صحت اور زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ متحدہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ہندو برادری کو ”راکھی“ رکھشا بندھن کے تہوار کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ رکھشا بندھن کا یہ تہوار رشتوں اور محبت کو مضبوط کرنے کا تہوار ہے۔کراچی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق کراچی میں ہندو برادری نے چاند گرہن کے باعث رکھشا بندھن کا تہوار مو¿خر کر دیا۔ آج منگل کو منایا جائے گا۔