بھارتی وزیر داخلہ ناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اودھم پور سے گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان سے آیا ہے۔ نادرا نے بھارتی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بھارت کی عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی پرانی عادت ہے۔ ایک طرف وہ تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بات کرتا ہے تو دوسری طرف مذاکرات کی فضا کو مکدر اور گھمبیر بھی بنا دیتا ہے۔ اوفا میں نواز مودی ملاقات میں مشیروں کی سطح پر مذاکرات پر اتفاق ہوا تو ابھی تاریخ طے نہیں کی گئی تھی کہ گوداسپور واقعے کا الزام لگا کر بھارت نے مذاکرات سے انکار کر دیا اسکے بعد معاملات ذرا بہتر ہوئے اور مذاکرات کی تاریخ طے ہو گئی تو بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر اشتعال انگیزی اور شدت پسندی میں اضافہ کر دیا۔ پاکستان نے بھارت کی اس دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ اور اقوام متحدہ کے مبصرین سے احتجاج کیا تو بھارت نے چور نالے چتر کے مترادف اودھم پور حملے میں ایک پاکستانی کو ملوث قرار دے دیا۔ یہ پاکستان کو بلیک میل کر کے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے سے باز رکھنے کی سازش اور مذاکرات سے راہ فرار کی کوشش ہے۔ پاکستان کو عالمی برادری کے سامنے اپنا نکتہ فعال سفارت کاری اور میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38