لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے رضوان اعظم اور کاشف سلہری نے سرین (شام) انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز جیت لی۔ پاکستانی جوڑی نے ایران کے نمبر ون جوڑے شاہ حسینی اور خیراد مندی محمود رضا کو سیمی فائنل میں 19-21, 21-13 اور 21-9 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جہاں انہوں نے بحرین کے ابراہیم جعفر السید جعفر اور ستوان ہیری پر مشتمل جوڑی کو 21-18 اور 21-18 سے شکست دیدی۔ اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاکستان، ایران، ترکی، لیبیا، بحرین، فلپائن، اردن، سنگاپور، عراق، شام اور قازقستان کے ٹاپ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سرین ٹورنامنٹ جیتنے پر عامر حیات روکھڑی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اس جیت سے لندن اولمپکس میں جانے کی راہ ہموار ہو گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38