گوجرانوالہ چیمبرکے وفد کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات

Apr 08, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد صدیق خاں نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات چوہدری احسن اقبال سے اہم ملاقات کی۔ اس وفد میں سینئر رہنما گوجرانوالہ چیمبر اور معروف صنعتکار علی ہمایوں بٹ،چیئرمین احساس گروپ فرخ اعجاز،ممتاز بزنس مین شیخ شعیب اور نعمان نعیم بھٹی شامل تھے،ملاقات کے دوران ای ایف ایس(ایکسپورٹ فنانسنگ اسکیم)کی بحالی اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی،وفد نے چوہدری احسن اقبال کو گوجرانوالہ کی صنعتی ترقی میں ای ایف ایس کی اہمیت سے آگاہ کیااور اس اسکیم کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا تاکہ برآمدات کے فروغ میں درپیش رکاوٹیں دور ہو سکیں،چوہدری احسن اقبال نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔  انہوں نے ای ایف ایس سے متعلق معاملات پر فوری پیشرفت کے لیے متعلقہ اداروں کے حکام کی میٹنگ طلب کر لی ۔



مزیدخبریں