گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی و مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں،سرکاری سکولوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے کئے گئے انقلابی اقدامات کے مثبت ثمرات طلبا تک پہنچنا شروع ہو گئے۔ اساتذہ کی حاضری ودیگر معاملات بہتر بنانے کیلئے صوبائی وزیر تعلیم کی زیر قیادت سکولوں کے دورے کئے جا رہے ہیں، تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا اور طلبا کو درپیش مسائل حل کرنا مشن ہے۔ جلد سرکاری سکولوں کا شمار پنجاب کے بہترین معیاری سکولوں میں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کوہلو والا کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اپنے دورہ کے دوران انہوں نے سکول کے بنیادی ڈھانچے کا معائنہ کیا، بجلی، پنکھے، فلٹر شدہ پانی اور دیگر سہولیات کی مسلسل فراہمی پر زور دیا، اس موقع پر طلبا سے مسائل بھی دریافت کئے اور ان کو حل کرنے کا وعدہ کیا۔
وزیراعلیٰ تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں: نواز چوہان
Apr 08, 2025