گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)فوڈ اتھارٹی کی کامونکی صدر اور سٹی ایریا میں کا روائی ،مضر صحت دودھ ،مٹھا ئی تلف،دکانداروں کو 9لاکھ25ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔ دوران چیکنگ 295گاڑیوں اور 38ملک شاپس میں موجود 1لاکھ 9ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا،صفائی کے ناقص انتظامات اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں، اشیا کی تیاری میں ممنوعہ و غیر معیاری اجزا کا استعمال کیا جارہا تھا، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی اور گندے پا نی کی موجودگی پر 59دکانداروں کو 9لاکھ25ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ،90لیٹر ملاوٹی دودھ، 120کلو سے زائد مٹھائی، ممنوعہ اشیا اورپائوڈر کو بھی تلف کیا گیا۔
گوجرانوالہ: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مضر صحت دودھ تلف،بھاری جرمانہ
Apr 08, 2025