گوجرانوالہ،نوشہرہ ورکاں ( نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)نواحی علاقہ نوشہرہ ورکاںمیں پیشی پر آنیوالے افراد پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،راہگیر سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے،سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں تاریخ پیشی پر آنیوالے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر بلال جاں بحق جبکہ کامران،صابر،اور نعمان شدید زخمی ہو گئے ،زخمی راہگیر صابر کو تشویشناک حالت میں گوجرانولہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،راہگیر سمیت 3 افراد زخمی
Apr 08, 2025