گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں صحت کے عالمی دن کی مناسبت آگاہی واک

Apr 08, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (سول ہسپتال)میں صحت کے عالمی دن (ورلڈ ہیلتھ ڈے)کی مناسبت منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کی، آگاہی واک سول ہسپتال سے شروع ہو کر سول ہسپتال روڈ پر اختتام پزیر ہوئی، واک میں پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر، ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ سمیت ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی ممبران اور شہریوں نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے عالمی یوم صحت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صحت ایک انمول نعمت ہے اور ہر فرد کا حق ہے کہ اسے معیاری طبی سہولیات میسر ہوں انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم صحت کا مقصد عوام میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ صحت عامہ کے شعبے میں بہتری کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے، بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ فعال کیا جا رہا ہے۔



مزیدخبریں