حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نزیر کی تعیناتی کے بعد ضلع بھرمیں نہ صرف جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے بلکہ انہوںنے کئی بدنام زمانہ جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار پہنچا کر سماج دشمن عناصر کو ضلع چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رانا خالد محمود کی زیر صدارت منعقدہ عوامی حقوق کی تنظیم عوامی محاذ حافظ آباد کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا جب سے ڈی پی او عاطف نزیر کی تعیناتی عمل میں آئی ہے اسوقت سے انکی انقلابی اور دورس پالیسیوں سے نہ صرف پولیس کا عوام کی نظروں میں امیج بھی بہتر ہواہے بلکہ کھلی کچہریاںل لگائے جانے سے عوام اور پولیس کے مابین فاصلے بھی کم ہوئے ہیں جبکہ میرٹ پر ایس ایچ اوز اور ملازمین کی تعیناتی سے محکمہ پولیس کی کارکردگی میں دن بدن اضافہ ہورہاہے ۔
حافظ آباد:رانا خالد محمود کی زیر صدارت تنظیم عوامی محاذ کا اجلاس
Apr 08, 2025