کل ووٹنگ‘  15اپریل سے امریکی مصنوعات پر ٹیکسوں کا نفاذ ہو گا‘ یورپی یونین ٹریڈ کمشنر

Apr 08, 2025

برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین کے وزراء تجارت کا لگسمبرگ میں اجلاس ہوا۔ یورپی یونین ٹریڈ کمشنر نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کرنے کی تیاری کر لی۔ محصولات کی فہرست پر یورپی یونین پارلیمنٹ میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہو گی۔ محصولات کی حتمی فہرست 15 اپریل کو منظور ہو گی۔ 15 اپریل سے امریکی مصنوعات پر یورپی ٹیکسوں کا نفاذ شروع ہو جائے گا۔ اجلاس میں ٹرمپ کے عائد ٹیرف پر امریکہ سے بات چیت پر بھی اتفاق ہوا۔

مزیدخبریں