گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات کے علاقوں میں چھاپے مار کر یونان کشتی حادثہ میں ملوث اشتہاری ملزم عبدالوحید سمیت شہاب مشتاق، عارف اور اعظم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عبد الوحید نے شہری کو سمندر کے راستے یونان بھجوانے کے لیے 26لاکھ روپے سے زائد رقم وصول ک۔ ملزم شہاب مشتاق نے کینیڈا بھجوانے کے لیے 61لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، ملزم عارف نے ملائشیا بھجوانے کی غرض سے 2لاکھ روپے اور 3500ملائشین رنگٹ لیے، ملزم اعظم 2010ء سے مفرور تھا جس نے شہری کو ملائشیا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 97 ہزار روپے وصول کیے۔
گوجرانوالہ‘ گجرات میں چھاپے‘ یونان کشتی حادثہ کے اشتہاری سمیت 4 انسانی سمگلر گرفتار
Apr 08, 2025