عارفوالا: مرغیوں کے پنجے کھانے سے گھر کے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی،3 جاں بحق

Apr 08, 2025

عارف والا (نامہ نگار) زہر خورانی کے باعث ایک ہی گھر میں 6 افراد کی حالت بگڑ گئی۔ ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ ماں باپ اور بیٹا جاں بحق، تین بچوں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ نواحی گاؤں 27 ای بی پکا احاطہ میں رمضان نامی شخص کے گھر تمام افراد نے مبینہ طور پر مرغیوں کے پنجے کھانے سے گھر والوں کی حالت بگڑ گئی۔

مزیدخبریں