تاندلیانوالہ: مخالفین کی فائرنگ‘ باپ کے مقدمہ کا مدعی‘ والدہ اور کزن سمیت قتل

Apr 08, 2025

لاہور + فیصل آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) پیشی پر جاتے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو قریبی عزیز سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ باہلک کے نواحی گائوں کھوہ اعظم والا ٹھٹھہ بیگ کا رہائشی عباس اپنے والد یاسین کے مقدمہ قتل نمبر 183/23 کا چشم دید گواہ تھا۔ عباس اپنی والدہ زہراں بی بی اور اپنے کزن مزمل کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پیشی پر کچہری تاندلیانوالہ جا رہا تھا کہ موچیاں والا کے قریب گھات لگائے مسلح ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔ 

مزیدخبریں