لاہور (لیڈی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے نویں جماعت کے سالانہ امتحان 2025 کمسٹری کے پرچے کے دوران گریجویٹ کالج پتوکی میں دوست کی جگہ پیپر دینے والا جعلی امیدوار عابد حسین رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ 202040 رولنمبر جو کہ اصلی امیدوار احمد بلال کی جگہ امتحان دے رہا تھا۔ کنٹرولر امتحانات سکواڈ نے دوران انسپیکشن جعلی امیدوار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جعلی امیدوار کے خلاف ایف آئی ار درج، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے کہا جعلی امیدواروں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔
نویں جماعت کے سالانہ امتحانات جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار
Apr 08, 2025