ننکانہ صاحب:سکولوں میں ’’گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ ‘‘ پر آگاہی سرگرمیاں

Apr 08, 2025

ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت)ننکانہ صاحب کے اسکولوں میں گڈٹچ اوربیڈٹچ بارے آگاہی سرگرمیاں جاری،محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایات پرننکانہ صاحب ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں بچوں کوگڈٹچ اوربیڈٹچ کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے خصوصی مہم جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد طلبہ کو ان کے جسمانی حقوق، حدود اور خود اعتمادی کے بارے میں شعور دینا ہے تاکہ وہ کسی بھی غیر مناسب صورتحال کو پہچان سکیں اور اپنی حفاظت کر سکیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ شازیہ بانو نے بتایا کہ اس مہم کے تحت سکولوں میں خصوصی لیکچرز اور دیگر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان سرگرمیوں میں اساتذہ طلباء کو آسان اور موثر انداز میں یہ سکھا رہے ہیں کہ وہ خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں