متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی بدھ کو عید ہوگی

خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

متحدہ عرب امارات میں بھی چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا تاہم پورے ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

بعدازاں کمیٹی نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات میں کل 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوگی۔

دوسری جانب قطر میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں بدھ کو عید منائی جائے گی۔اُدھر افغانستان میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد بدھ کو عید کا اعلان کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ لندن اور آسٹریلیا میں بھی بدھ کو عید الفطر منائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن