ڈی ایٹ پچھلے 4 سال سے موثر انداز میں کردار ادا کررہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈی ایٹ پچھلے 4 سال سے موثر انداز میں کردار ادا کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایٹ ورچوئل سربراہ اجلاس،وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئےکہنا ہے کہ ڈی ایٹ پچھلے 4 سال سے موثر انداز میں کردار ادا کررہا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑوں لوگ مقروض ہوگئے،کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے،ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارم مہیا کرنے ہوں گے،کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا، ہمیں نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانا ہوگا۔