چینی صدر شی جن پنگ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ۔ چینی ریڈیو کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں رہنماوں کے درمیان متعدد مرتبہ بات چیت ہوئی ہے جس نے چین۔ جرمنی اورچین۔ یورپ تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ چین امید کرتا ہے کہ جرمنی اور یورپ چین کے ساتھ مل کر چین۔ جرمنی ،چین۔ یورپ تعلقات کی ترقی کو مزید آگے بڑھائے گا ، دنیا کو غیر یقینی کی صورتحال سے باہر نکالا جائے گا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ آئندہ برس چین اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ ہو گی ۔ فریقین کو ٹیکنالوجی ،تعلیم ،ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تبادلے کو مزید فروغ دینا چاہیئے ۔ جرمن چانسلرنے کہا کہ یورپ سفارتی تعلقات کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے ۔ دنیا کو اس وقت بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے جن کے حل کے لیے چین ۔جرمنی اورچین ۔یورپ تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین۔ یورپ تعاون دنیا کے لیے فائدہ مند ہے ۔جرمنی اس میں مزید مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024