مکرمی : رمضان المبارک کا نواں مہینہ ہے۔یہ وہ ماہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا ۔ مسلمان اس مبارک ماہ میں اپنا دامن رحمتوں اور برکتوں سے بھر تے ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث مساجد میں بھی ایس او پیز کے تحت نماز تراویح ادا کی جائے گی اس سال رمضان المبارک کا آغاز13 اپریل بروز منگل سے ہونے کا امکان ہے ۔ مسلمان رمضان المبارک میں قرآن مجید پڑھتے ہیں جبکہ صدقات و خیرات کا سلسلہ بڑھ جاتا ہے ۔روزہ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔ یہ خدا کے قریب ہونے کا ایک زریعہ ہے ۔روزہ صبر سیکھنے اور بری عادتوں کو ختم کر دیتا ہے ۔ ہم سب کو اس میں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ آئیے سب رمضان کریم کو بہترین بنائیں۔ غریب لوگوں کے لئے جن کے پاس مناسب کھانا نہیں ہے ان تک افطاری کا سامان پہنچائیں ۔ ہمیں تمام تر برکتوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ۔(عتیقہ رحمان ، اسلام آباد)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024