وزیراعظم کیخلاف سازشیں کرنیوالی پی ڈی ایم ٹوٹ چکی :علی اشرف مغل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازشیں کرنے والی پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے مفادات پر مبنی بننے والا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بے نقاب ہوچکا مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کا مستقبل دائو پر لگ چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم کی مفاد پرستی کی سیاست سے راستے جدا کرلیئے جلد ہی باقی اپوزیشن کی جماعتیں بھی اپنے مستقبل کا لائحہ عمل اختیار کرنے والی ہیں وزیراعظم عمران خان کی سیاسی حکمت عملی کے باعث مفاد پرستوں کا ٹولہ عوام کے سامنے آچکا ہے کرپشن ،لوٹ مار کی سیاست کرنے والے اپنی بد عنوانی ،نااہلیوں اور کرپشن کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں۔