گوجرانوالہ: تین ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر6افرادسمیت 47قتل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلع بھرمیں جرائم کی شرح میں اضافہ تین ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت میں6افرادسمیت 47قتل35خواتین بچیوں اور33بچوں سے جنسی زیادتی ہوگئی ڈکیتی چوری راہزنی کی ایک ہزارسے زائد وارداتیں شہری کروڑوں کی نقدی،کاروں،موٹروں سائیکلز،مویشیوں سے محروم ہوگئے دو پولیس مقابلے ہوئے گوجرانوالہ ضلع میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتاجارہاہے گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت میں چھ افرادکے قتل سمیت47افرادقتل ہوچکے ہیں 70افرادکوفائرنگ اورتیزدھارآلہ سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی اغوا برائے تاوان سمیت97افرادبچے خواتین اغوا ہوچکے ہیں 35خواتین،بچیوں سے جنسی زیادتی کی گئی جن میں سے چارکواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔کم عمربچوں سیزیادتی کے33واقعات رونماہوئے جن میں سے11بچے تودس سال کی عمرکے تھے۔ڈکیتی چوری راہزنی کے1063وارداتیں ہوئیں جس میں شہریوں کا کروڑوں کاسامان نقدی،زیورات گاڑیاں وغیرہ لٹ گئیں ۔