گوجرانوالہ:انتظامیہ کا بھٹوں کیخلاف کریک ڈائون ‘ایک مالک کیخلا ف مقدمہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ نے آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کے خلاف بھرپور کریک کا آغاز کر دیا،3روزمیں 20چھاپہ مار کاروائیاں،10بھٹوں کو پانی ڈال کر بجھا دیا گیا جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر 1بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر)ساریہ حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات عمر اشرف نے تحصیل صدر کے علاقہ میں 20چھاپہ مار کاروائیاں کیں،ان کاروائیوں کے دوران آلودگی کا باعث بننے والے اور پرانی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے 10بھٹوں کو فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے بجھا دیا گیا اور کار سرکار میں مداخلت پر 1بھٹہ مالک کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمے کا اندراج بھی کروایاڈپٹی ڈائریکٹر عمر اشرف نے بھٹہ مالکان و انتظامیہ کو تنبیہہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھٹوں کو ذگ ذیگ ٹیکنالوجی پر جلد از جلد منتقل کریں تا کہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کو ہر گز کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔