حافظ آباد:شہریوں سے پیسے بٹورنے والا جعلی پولیس انسپکٹر گرفتار
حافظ آباد+پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) جلالپور بھٹیاں پولیس کی کاروائی ، جعلی پولیس انسپکٹر بن کرشہریوں کو حراساں کر کے پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے جعلی پولیس انسپکٹر بن کر شہریوں کو حراساں کر کے پیسے بٹورنیوالے ملزم اسد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم اسد بطور پولیس انسپکٹر لوگوں کو تعارف کرواتا تھا اور بعدازاں مختلف طریقوں سے حراساں کر کے پیسے بٹورتا تھا ۔ ملزم اسد نے شہری کو حراساں کیا جس پر تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے جعلی پولیس افسر بننے والے ملزم اسد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔