نوشہرہ ورکاں:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تحصیلدار راجہ حسن اختر ان ایکشن کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل متعدد کو جرمانے تفصیلات کے مطابق علاقے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تحصیلدار راجہ حسن اختر نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 10 دوکانیں سیل کر دی جن میں اکثریت فوڈ پوائنٹس کی ہے جن میں مختار بیکرز، صوفی کھوئے چنے، میاں سویٹس بابا برگر وغیرہ شامل ہیں تحصیلدار راجہ حسن اختر کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ماسک گلوز اور سینٹائیزر کا استعمال کریں کیونکہ احتیاطی تدابیر پر عمل سے ہی ہم اس وباء پر قابو پا سکتے ہیں۔