گکھڑمنڈی: شارٹ سرکٹ کے باعث کریانہ سٹور میں لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے کریانہ سٹور میں 20 لاکھ روپے کا سامان جلا کر راکھ کردیا، فائر برگیڈ کی 3گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر 2گھنٹے میں آگ پر قابو پایا اور آگ کو دیگر دوکانوں میں پھیلنے سے روکا، ریلوے روڈ راہوالی کے رحمت کریانہ سٹور کا مالک اپنا سٹور رات کو بند کرکے چلا گیا تو بعد میں بجلی شارٹ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے دیکھتے ہی دیکھتے سٹور میں پڑے ہوئے سامان کو جلا کر راکھ ردیا، نقصان کا تخمینہ 20 لاکھ روپے بتایا ہے۔