فیول ایڈجسٹمنٹ: نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
لاہور (وقائع نگارخصوصی) نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس سے صارفین پر 4 ارب 40 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافی وصولی اپریل کے بلوں میں کی جائے گی، اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔قبل ازیں نیپرا نے پن بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ کمی کی تھی۔