میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران اہلکاروں کی ملی بھگت، تجاوزات مافیا نے ملتان کو یر غمال بنا لیا

ملتان (عارف کالرو سے)میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کے شعبہ ریگولیشن کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے تجاوزات مافیا نے پورے شہر کو یرغمال بنا لیا ہے کشادہ سڑکیں تنگ گلیوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں اس کی وجہ سے اہم سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک بھی سست روی کا شکار ہو گئی ہے جبکہ لینڈ افسران نے قبضہ مافیا و دیگر پختہ تجاوزات قائم کرنے والوں سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرکے خاموشی اختیار کرلی ہے جب کہ آپریشن کے دوران قبضے میں لیا گیا سامان بھی پیسے لے کر واپس کردیا جاتا ہے بلکہ کئی علاقوں میں آپریشن سے پہلے تجاوزات مافیا کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ بھاگ جاتے ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی طرف سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے شہر کو چار ٹاؤنز میں تقسیمِ کیا گیا ہے شیر شاہ ٹاون میں اسسٹنٹ لینڈ افسر حامد خان موسی پاک شہید ٹاؤن میں راؤ محمد رفیع بوسن ٹاؤن میں عبدالمجید جبکہ شارکن عالم ٹاؤن کی حدود میں اسسٹنٹ لینڈ افسرمحمد ابراہیم تجاوزات کے خاتمے کا انچارج مقرر کیا گیا ہے جوشہرمیں قائم ہزاروں ریڑھیوں سے لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتے ہیں جبکہ بھتہ وصولی کا مرکزی کردار شعبہ ریگولیشن کا اہلکار ملک ارشد پہلوان ہے اس نے شہر کے چاروں ٹاؤن میں جگہ جگہ تجاوزات قائم کروا رکھی ہیں وہاں سے بھتہ وصول کرتا ہے اسی وجہ سے سالہا سال سے شہر سے تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہو سکا بلکہ پہلے سے زیادہ تجاوزات قائم ہوگئی ہیں شہریوں کی شکایت پر اکثر اسسٹنٹ کمشنر کو اپنی نگرانی میں آپریشن کرانا پڑتا ہے آپریشن کے دوران قبضے میں لیا گیا سامان ایک دو دن بعد د پیسے لے کر واپس کر دیا جاتا ہے اس وقت پرانا شجاع آباد روڈ پل براراں سورج میانی روڈ حسین آگاہی واٹر ورکس روڈ چوک کمہاراں والا گھنٹہ گھر ھ پیراں غائب روڈ سورج میانی روڈ ایم ڈی اے چوک پل براراں نواب پور روڈ ابدالی روڈ بوہڑ گیٹ معصوم شاہ روڈ حضوری باغ روڈ ریلوے روڈ حرم گیٹ پاک گیٹ ممتاز آباد گلگشت سیداں والا بائی پاس خونی برج پل واصل ڈبل پھاٹک سمیت پورا شہر تجاوزات مافیا کے قبضہ میں ہے جبکہ پرانا شجاع آباد روڈ پر تجاوزات مافیا نے سروس روڈ کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے بلکہ مین روڈ پر بھی ریڑھیاں کھڑی کرکے کاروبار کرتے ہیں وہاں سے پیدل گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔شہر میں قائم تجاوزات کے حوالے سے شہریوں محمد لقمان سلمان محمد حسنین سہیل احمد محمد طارق اور محمد سفیان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیا جائے بھتہ لینے والے سرکاری اہکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ریڑھی والوں کا روز گار ختم کرنے کی بجائے انہیں سرکاری ودیگر مقامات پر جگہیں الاٹ کی جائیں۔ شہریوں عدنان شفیع،احمد اونے کہا کہ قانونی کارروائی کی جائے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انتظامیہ کا کہنا ہے تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے ریڑھی والے عادی افراد ہیں بار بار کارروائی کے باوجود دوبارہ ا جاتے ہیں کچھ کو سیاسی شخصیات کی بھی آشیر باد حاصل ہے انہیں بھتہ لینے کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔