مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا: مومل

ظریف شہید( خبر نگار )اپنے گھر میں خوش و خرم ہوں کسی نے اغواء نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار پسند کی شادی کرنے والی مومل نے اپنے خاوند خلیل کے ہمراہ نوائے وقت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا پہلا نکاح ہمراہ خالدسے ہوا تھا جس میں عرصہ ایک سال پہلے مجھے طلاق دی۔ اب مدت عدت گزارنے کے بعد میں نے اپنی رضامندی سے محمد خلیل ولد عبدالرحمن سے نکاح کورٹ میرج کر لیا ہے ۔ پولیس میرے خاوند کو حراسا ںنہ کرے۔