جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بحال کیاجائے: طاہر ہ نجم
ملتان ( لیڈی رپورٹر)سماجی رہنما بیگم طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ ملتان میں بنائے گئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو موجودہ حکومت جلد بحال کرے اور سیکرٹریز کی تعیناتی کا عمل بھی جلد از جلد مکمل کرکے کام کا آغاز کیا جائے تاکہ آئے روز پھیلنے والی افواہوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کے کئی مسائل سیکرٹریٹ بحال کرنے سے ہی حل ہوں گے۔