رمضان سے قبل انصاف سستی موبائل شاپ کا افتتاح خوش آئند ہے:سیدہ عروج فاطمہ
ملتان ( لیڈی رپورٹر)ضلع ملتان کی محرومیاں دور کرنا اولین ترجیح ہے۔ تحریک انصاف حکومت محروم طبقات کی محرومیوں کا خاتمہ کر رہی ہے۔رمضان سے قبل انصاف سستی موبائل شاپ کا افتتاح خوش آئند ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شعبہ خواتین سیدہ عروج فاطمہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سستی موبائل شاپس سے روزگار کے مواقع اور عوام کو ان کی دہلیز پر سستی اشیائے خردونوش میسر آئیں گی۔