جہاز پی این ایس عظمت کا ایرانی بندرگاہ کا دو رہ، بحری مشق میں شرکت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت نے خلیج فارس/خلیج عمان میں اوورسیز تعیناتی کے دوران ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ کیا۔ ایرانی بحریہ کے سینئر افسروں اور ایران میں پاکستان کے دفاعی اتاشی نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران، مشن کمانڈر اور پی این ایس عظمت کے کمانڈنگ آفیسر نے ہْرمزگان صوبے کے گورنر جنرل اور سپریم لیڈر کے نمائندے سمیت ایرانی بحریہ کے فرسٹ نیول ڈسٹرکٹ کے کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے ایران کے عوام اور ایرانی بحریہ کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں۔ COVID پی این ایس عظمت نے ایرانی بحریہ کے جہازوں البرز، فلاخن اور خدنگ کے ساتھ بحری مشق میں بھی شرکت کی۔ پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ اور مشق میں شمولیت علاقائی بحری افواج کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے پاک بحریہ کے عزم کا ثبوت ہے۔ سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے ثابت قدم ہے۔ پی این ایس عظمت کے اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات اور بحری تعاون کو مزید بہتر کرنا ہے۔