جہانگیر ترین کی پیشی، عدالت کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی پیشی کے موقع پر لاہور پولیس نے عدالت کے باہر سے مسلح شخص سجاد کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے ریوالور اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ سجاد کا کہنا تھا کہ وہ جہانگیر ترین کا باڈی گارڈ ہے۔ تاہم موقع پر اس کی تصدیق نہ ہونے پر کورٹ سکیورٹی نے سجاد کو تفتیش کیلئے اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا۔