مولانا طاہر اشرفی کی تاجر تنظیموں سے رمضان میں منافع 50 فیصد کم کرنے کی اپیل
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) مولانا طاہر اشرفی نے تاجر تنظیموں سے رمضان میں منافع 50 فیصد کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ماہ میں طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ نمازی مساجد کے اندر ماسک کا استعمال کریں۔ نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت کی سربراہی میں علمائے کرام کا اجلاس ہوا جس میں ایس او پیز کے تحت مساجد کو کھلے رکھے پر اتفاق ہوا۔ گھر سے وضو کرکے آئیں‘ اپنا جائے نماز ساتھ لائیں‘ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔