پشاور میں رویت ہلال کمیٹی اجلاس کا مقصد وحدت کا پیغام دینا ہے: عبدالخبیر آزاد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا مقصد پورے ملک کو وحدت کا پیغام دینا ہے۔ پشاور کے علماء کے تعاون کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پورے ملک میں تمام علماء مشائخ کا تعاون حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔ رویت ہلال کمیٹی کے پلیٹ فارم کو اتحاد و یکجہتی اور امن و رواداری کی پہچان بنانا چاہتا ہوں۔ میری کوشش ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید ہو۔ امید ہے بفضل خدا اس کوشش میں کا میاب ہوں گے۔ حضرت مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی ایک سنجیدہ اور محب وطن شخصیت ہیں۔ امید ہے کہ حضرت مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی ملک میں اتحاد اور وحدت کے لئے ہمارا ساتھ دیں گے۔